بھٹکل یکم جنوری (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 95 کلو میٹر دور ضلع اُترکنڑا کے انکولہ میں سرکاری بس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار پر سوار چار لوگ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرنے والے تمام لوگ تمل ناڈو کے ہیں ، ان کی کار کاروار سے انکولہ کی طرف جارہی تھی، جبکہ کے ایس آر ٹی سی بس گوکرن سے ہبلی جارہی تھی، انکولہ تعلقہ کے بالے گولی نیشنل ہائی وے 66 پر دونوں سواریاں تیز رفتار ی کے ساتھ ایک دوسرے سے ٹکر ا گئیں۔
حادثہ اتوار کو پیش آیا۔ فوری طور پر مہلوکین کے نام معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔